خاتون اینکر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 16 سالہ لڑکا پکڑا گیا

ایف آئی اے کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر مختلف ناموں سے اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے جس کی مدد سے یہ معصوم لوگوں کو لوٹ رہا تھا، خاتون اینکر مدیحہ عابد علی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 3 جولائی 2020 14:19

خاتون اینکر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 16 سالہ لڑکا پکڑا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جولائی2020ء) خاتون اینکر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 16 سالہ لڑکا پکڑا گیا۔ حال ہی میں پاکستان کی ایک خاتون اینکر مدیحہ عابد علی کے نام سے کچھ لوگوں کے لوٹے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ تا ہم اب اس کا ملزم پکڑا گیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر مختلف ناموں سے اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے جس کی مدد سے یہ معصوم لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔

خاتون اینکر نے بتایا ہے کہ میری شکایت کے بعد ایف آئی اے نے متحرک ہو کر اس لڑکے کے بارے میں پتہ چلایا تا کہ مزید لوگ اس سے متاثر نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس بارے پیغام جاری کرتے ہوئے خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ میں اس 16 سالہ لڑکے کی تصویر منظر عام پر اس لئے نہیں لا رہی کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرے، اگر لوگوں نے اسے دیکھ لیا تو اس کے لئے اپنی تعلیم مکمل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہوں گی کہ یہ بچہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد قانون کو پڑھے تا کہ اسے اس بات کا اندازہ ہو کہ سائبر کرائم کتنا بڑ جرم ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جس میں لوگوں کو آن لائن ہراسگی سے لے کر لوٹے جانے تک کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا ہو گا کہ ہمارے ہاں کچھ لوگوں کو اس بارے عمل نہیں کہ ان حملوں یا فراڈوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

ایسے تمام معاملات کا حل ایف آئی اے سائبر کرائم ہے جس کے تحت آن لائن پیش آنے والے کسی بھی واقعے کی شکایت درج کی جا سکتی ہے اور اس پر بروقت کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی واقع خاتون اینکر مدیحہ امجد علی کے ساتھ پیش آیا تھا لیکن انہوں نے ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :