سندھ حکومت جعلی جے آئی ٹیز پبلک کرنے جا رہی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ

سندھ حکومت جو پیر کو جے آئی ڈی پبلک کرنے جا رہی ہے، وہ جعلی ہوگی، اگر ایسا ہوتا تو ترجمان سندھ حکومت اسے رسک قرار نہ دیتے: پی ٹی آئی رہنما

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 جولائی 2020 19:44

سندھ حکومت جعلی جے آئی ٹیز پبلک کرنے جا رہی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2020ء) سندھ حکومت جعلی جے آئی ٹیز پبلک کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت جو پیر کو جے آئی ڈی پبلک کرنے جا رہی ہے، وہ جعلی ہوگی، اگر ایسا ہوتا تو ترجمان سندھ حکومت اسے رسک قرار نہ دیتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علی زیدی کراچی کی آواز بنے، انہوں نے اس مسئلے پر اٹھائی کہ تمام جے آئی ٹیز پبلک ہونی چاہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کرمنل ونگ الذوالفقار سے شروع ہو کر گینگ وار تک آیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کہہ رہے ہیں کہ ہم جے آئی ٹی پبلک کریں گے۔ جیسے جعلی اکاؤنٹ، ویسے جعلی جے آئی ٹی پبلک کرنے جا رہے ہیں۔ عزیر بلوچ کی سرپرستی چھپی ہوئی نہیں ہے۔ لیاری کے ٹکٹس عزیر بلوچ کے کہنے پر دیئے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آج سندھ حکومت نےعزیز بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی پبلک کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

رجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹ محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی، علی زیدی کو کھلا چیلنج ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں بھی آصف زرداری کا ذکر دکھا دیں،دراصل یہ دستاویزات صرف عدالت میں جمع کروائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی اپنے حوالے سے اور اپنے لیڈر سے متعلق بھی سوالات کے جواب دیں۔علی زیدی کئی دنوں سے جے آئی ٹیز سے متعلق مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

یہ وہ دستاویزات ہوتی ہیں، جو عدالت میں جمع کروائی جاتی ہیں اور پھر عدالت فیصلہ کرتی ہے۔ اگر ان کو معلومات کو پبلک کردیا جائے تو ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے عزیز بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیر کے روز محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی۔ علی زیدی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف زرداری کا ذکر دکھا دیں۔