شارجہ میں پاکستانی خاتون بچے سمیت کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی
28 سالہ خاتون النہدہ کے علاقے میں سڑک کراس کر رہی تھی جب ایک تیز رفتار کار نے اُسے روند ڈالا
محمد عرفان ہفتہ 4 جولائی 2020 14:33
(جاری ہے)
کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 23 سالہ لڑکی کو القاسمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال عملے کے مطابق عرب لڑکی شدید زخمی حالت میں لائی گئی ہے۔ شارجہ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں حادثات راہگیروں کی جانب سے غیر مخصوص جگہوں سے سڑک پار کرنے کے باعث پیش آئے۔ راہگیروں کو چاہیے کہ وہ صرف انہی مقامات سے سڑک عبور کریں جو راہگیروں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ امارات میں ہر سال درجنوں افراد اسی وجہ سے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پرواہ کیے بغیر ایسے مقامات سے سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جہاں پر اس کی ممانعت ہوتی ہے۔ گاڑیوں کی تیز رفتار کی وجہ سے ڈرائیورز کے لیے ممکن نہیں ہو پاتا کہ وہ اچانک سامنے آ جانے والے راہگیروں کو بچانے کے لیے فوری بریک لگا سکیں۔ راہگیروں کے اس غیر ذمہ دار رویئے کی وجہ سے خود ان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ امارات میں ہر سال متعدد راہگیر گاڑیوں تلے روندے جانے کے باعث زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں یا شدید زخمی ہو کر عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی اس حرکت سے اجتناب کرنا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.