”کھانا جلدی تیار کیوں نہیں کیا؟“
ظالم مصری شوہر نے ذرا سی بات پر بیوی کا گلہ کاٹ دیا
محمد عرفان
ہفتہ 4 جولائی 2020
17:47
(جاری ہے)
بدنصیب خاتون کافی دیر تک تکلیف سے تڑپتی رہی، اور پھر بہت زیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
ملزم اس واردات کے بعد فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے پر مصری عوام میں بہت اشتعال پایا جاتا ہے۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مصری خاوند نے اپنی بیوی کو اس بناء پر پانچویں منزل سے دھکا دے دیا تھا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ اس انوکھے واقعے نے مصری عوام کے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں۔مصری خاوند کو جب پتا چلا کہ اس کی بیوی کورونا کا شکار ہو گئی ہے تو اس نے اس سے ہمدردی کرنے کی بجائے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔ یہ لڑائی جھگڑااتنا بڑھا کہ خاوند نے اپنی کورونا زدہ بیوی کوپانچویں منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے پھینک دیا۔ بیچاری خاتون اُونچائی سے گرنے کے باعث شدیدزخمی ہو گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ پولیس نے مریضہ سے پوچھ گچھ کے بعد اس درندگی کا ارتکاب کرنے والے مصری خاوند کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاوند نے پولیس کے رُوبرو بتایا کہ ان کے درمیان پہلے بھی ازدواجی اختلافات چل رہے تھے، تاہم جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کو کورونا بھی ہو گیا ہے تو وہ غضب ناک ہو گیا کہ شاید اس کی وجہ سے وہ بھی کورونا کا شکار بن گیا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیرملکی ملازمین کیلئے بری خبر
-
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کردیا
-
امداد میں کٹوتی صومالیہ میں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی،یونیسف
-
مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ ہو، ایف پی آئی ایف
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
-
نیٹو رکن ممالک کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور
-
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
-
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں، اسماعیل بقائی
-
تمہاری امی خوش نہیں ہونگی، ٹرمپ کاریلی میں رکاوٹ ڈالنے والے شخص کو انتباہ
-
کینیڈین وزیر اعظم کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
-
بچوں کی رازداری، ٹک ٹاک امریکی محکمہ انصاف کو 40 کروڑ ڈالرز دے گا
-
ایران کا قطر میں گرفتار اپنے پائلٹوں کو وطن واپس منتقل کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.