ہم نے باہمی طور پر مل کر آئی جی پنجاب کے مشن کو کامیاب بنایا جس کیلئے میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،رانا عمر فاروق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 جولائی 2020 18:06

ہم نے باہمی طور پر مل کر آئی جی پنجاب کے مشن کو کامیاب بنایا جس کیلئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ہم نے باہمی طور پر مل کر آئی جی پنجاب کے مشن کو کامیاب بنایا جس کیلئے میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ جس طرح آپ نے بحیثیت ٹیم جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کرکے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے چارج چھوڑنے سے پہلے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کے انچارج افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کیے ہیں اس سے ناصرف ضلع کے کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عوام کے دلوں میں پولیس کے افسران اور ملازمین کا اعتماد بحال ہوا ہے جسے آپ نے جاری رکھنا ہے اس اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شازیہ سرور ،ایس ڈی پی او سٹی صابر حسین،ڈی ایس پی صدر محمد اکرم گوندل،ڈی ایس پی سوہاوہ اقبال کاظمی،ڈی ایس پی پنڈدادنخان ،انچارج برانچز ڈی پی او آفس جن میں محمد صابر اکاؤنٹنٹ ،او ایس آئی ایس آئی یاسر ربانی ، ریڈر ڈی پی او اے ایس آئی اللہ دتہ ، سی ایس او انسپکٹر عمران بیگ،پی آر او ڈی پی او اے ایس آئی محمد عدیل،انچارج کمپلینٹ سیل عبدالغفور بٹ کے علاوہ ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)


اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے کہاکہ آپ نے ہمارے درمیان بہت تھوڑا عرصہ گزارا ہے لیکن ہم نے آپ کی بنائی گئی پالیسی اور حکمت عملی سے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ ضلع میں کرائم کی رفتار میں آپ کی مثبت حکمت عملی نے بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے اور آپ جس طرح دن رات ہمارے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اس نے ہمارے اندر کام کرنے کا جذبہ بڑھایا ہے۔



جس پر آپ نے ہر اچھے کام پر تعریفی سرٹیفیکیٹس اور کیش ایوارڈ دیئے ہیں اس سے تمام پولیس افسران اور ملازمین کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ ان میں نیک نیتی سے کام کرنے کا حوصلہ بڑھا ہے گو آج آپ ہمارے پاس سے رخصت ہورہے ہیں لیکن آپ کی عزت اور احترام ہمارے دلوں میں قائم رہیگا۔

متعلقہ عنوان :