Live Updates

پاکستانی سفارتکار یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم کرانے کیلئے متحرک ہو گئے

آئندہ ہفتے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کی جائے گی ،یورپی یونین اور یوکے میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرینز کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے

ہفتہ جولائی 18:41

پاکستانی سفارتکار یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) پاکستانی سفارتکار یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم کرانے اور پروازوں کی بحالی کے لئے متحرک ہو گئے ،پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر آئندہ ہفتے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی یونین اور یو کے میں پاکستانی نژادپارلیمنٹرینزکی بھی مدد حاصل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی ،لندن کیلئی9سے 10،مانچسٹر اوربرمنگھم کیلئے 4،یورپ کیلئی6پرواز آپریٹ ہوتی تھیں جس میںپیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سی33ارب روپے سے زائد ریو نیو کے نقصان کا خدشہ ہے ۔سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سی12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے ۔
حج 2020 سے متعلق تازہ ترین معلومات