پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بینچ کے انتخابات مکمل

رشید خان دھرمہ خیل ایڈوکیٹ صدر، سردار نعیم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بینچ کے انتخابات مکمل ہو گئے رشید خان دھرمہ خیل ایڈوکیٹ صدر، سردار نعیم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بینچ کے انتخابات چیئرمین خوش آمیر ایڈووکیٹ کی نگرانی میں مکمل ہو گئے رائے دہندگان نے اُمیدواروں کے لئے بنوں ہائی کورٹ بنچ ، لکی مروت اور ضلع کرک کی ضلعی کچہریوں میں ووٹ کاسٹ کئے مجموعی طور پر اُمیدوار رشید خان دھرمہ خیل ایڈوکیٹ نے 196ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ اس کے مد مقابل نثار خان ایڈوکیٹ کو 167 ووٹ پڑے ، ایوب خان ایڈوکیٹ 188 ووٹ کے ساتھ نائب صدر ضلع بنوں جبکہ اس کے مد مقابل ناصر علی قریشی ایڈوکیٹ نے 166 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کے لئے سردار نعیم خان ایڈوکیٹ نے 226ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے مد مقابل مالک رحمن نے 149ووٹ حاصل کئے فنانس سیکرٹری کے لئے شعیب خان سدوزئی ایڈوکیٹ نے 261 کامیابی حاصل کی جبکہ یونس علی ایڈوکیٹ نے 95 ووٹ حاصل کئے معسود الرحمن خٹک ایڈوکیٹ کرک اور لکی مروت سے شاہد سلیم مینا خیل ایڈوکیٹ نائب صدور، روشان ایڈوکیٹ بنوں سے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ایگزیکٹیو ممبران میں سید اسفندیار علی شاہ ایڈوکیٹ بنوں ، حامد فاروق خٹک ایڈووکیٹ بنوں،وصی اللہ ایڈووکیٹ کرک، محمد طارق جاوید قریشی کرک اور قمر زمان خٹک لائبریرئن میر زعلی خان منتخب ہو گئے نو منتخب صدر رشید خان دھرمہ خیل اس سے قبل بھی پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بینچ کے صدر رہ چکے ہیں اور نگران حکومت میںصوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔