سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے، شہبازگل

ملک پر ذاتی کاروباروں کو ترجیح دی گئی، جعلی لائسنسوں کا دفاع ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ بھی انکی کرپشن پر ختم ہوگا، بیان

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ نے اپنے دور میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی، موصوف کی اپنی ایئر لائن منافع میں جبکہ سرکاری ایئر لائن خسارے میں تھی۔

انہوںنے کہاکہ ملک پر ذاتی کاروباروں کو ترجیح دی گئی، جعلی لائسنسوں کا دفاع ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ بھی انکی کرپشن پر ختم ہوگا۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔ ہم نے اس معاملے کو شفافیت سے عوام کے سامنے رکھا۔ جعلی کمپنیاں، فرنٹ مین، جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ آپکا خاصا ہے۔