تحریک انصاف کے چرب زبان وزیروں کا کام ہی جھوٹ بولنا اور الزام تراشیاں کرنا رہ گیا ہے، تیمور تالپور
ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25
(جاری ہے)
کل بیسیوں گھر اجڑ گئے لیکن پنڈی کے مسخرے کو فکر ستا رہی ہے کہ مائنس ون ہو گا یا مائنس تھری۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹی اور من گھڑت جے آئی ٹی رپورٹ لہرا کر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر الزام لگانے والے اس بے شرم وفاقی وزیر علی زیدی کو حقیقی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ان ارکان اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ ختم نہ کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کررہا ہے اور غریبوں کو بجلی سے محروم کررہا ہے۔ بجلی ہر انسان کی ضرورت ہے آسائش نہیں ہے اس لیے حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لے اور عوام کو مکمل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ تحریک انصا ف کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے اعلان پر صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ ایک طرف کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو دوسری طرف مظاہرہ کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید کہا کہ حکومت 22 ماہ میں اب تک ایف بی آر کے 5 چیئرمین لگا چکی ہے۔ اس کے باجود ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہیں کر پارہی۔ اگر ٹیکس وصولیاں بڑھانی ہیں تو چیئرمین ایف بی آر کو قربانی کا بکرا بنانے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے نااہل اور کٹھ پتلی وزیر اعظم کو ہٹانا ہوگا۔ ایمانداری کے ڈھول پیٹنے والے نیازی کے دور حکومت میں صرف پاور سیکٹر میں 3ہزار ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ #مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.