ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرکے آئی پی ایل کروائی گئی تو اس پر کئی طرح کے سوالات اٹھیں گے ‘انضمام الحق

اتوار 5 جولائی 2020 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرکے آئی پی ایل کروائی گئی تو اس پر کئی طرح کے سوالات اٹھیں گے ،ٹی ٹونٹی کا میگا ایونٹ نہ کروانے کا یہ جواز بتایا جارہا ہے کہ 16 ٹیموں کے لئے اس طرح کا بائیو سیکیور ماحول اور قیام و طعام کے انتظامات ممکن نہیں جو انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیساتھ سیریز باہمی کے لئے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرکے اسی ونڈو میں آئی پی ایل کروائی جاتی ہے تو اس پر کئی طرح کے سوالات اٹھیں گے کہ ایک نجی لیگ میں شریک ٹیموں کے لئے انتظامات ہوسکتے ہیں تو آئی سی سی جیسی کرکٹ کی عالمی تنظیم میگا ایونٹ کاانعقاد کیوں نہیں کرسکتی ۔اس طرح کا تاثر گیا کرکٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب رجحان کم کر دے گا جس کے کرکٹ پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔