ٓ فلم’’عشق میراانمول ‘‘کی ڈبنگ مسلسل جاری،صفدرماہی،صائم علی،باسوچودھری نے ڈبنگ میں حصہ لیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

ج*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ماہیا پروڈکشن کے بینرتلے ملٹی سٹارزکاسٹ ،میگا بجٹ اورجدیدٹیکنالوجی کے تحت بنائی جانے والی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی ڈبنگ مسلسل دوہفتوں سے جاری ہے،گزشتہ روزمقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں فلم کی ڈبنگ میں گلوکارواداکارصفدرماہی،فلمسٹارصائم علی،باسوچودھری،علی مون اورفیصل کھچی نے حصہ لیا،مذکورہ فلم کوتین زبانوں میں ڈب کیا جارہا ہے جن میں اردو،انگلش اورپنجابی شامل ہیں،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن، گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں،مذکورہ فلم میں مرکزی کردارگلوکارصفدرماہی نے اداکیا ہے ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی اور نادرہ چودھری نے نبھایا ہے،نوجوان پروڈیوسرفلم کو عیدالاضحی کے موقع پر دبئی میں ریلیزکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :