ْپولیس نے جعلی پرائز بانڈز فروخت اور تبدیل کرنے والے گروہ کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پولیس تھانہ وکیل الرحمان شہید سخاکوٹ نے جعلی پرائز بانڈز فروخت اور تبدیل کرنے والے گروہ کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سید بادشاہ پر جعلی پرائزبانڈزفروخت اور پرائز بانڈز پر نمبر لگاکر تبدیل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وکیل الرحمان شہید سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈ ر عبد الوہاب ، سینئر محرر سیف الرحمان ،انور خان اور جہانگیر خان نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سخاکوٹ کو مقدمہ علت نمبر 146جرم 420/ 489 / 34 PPCمیں مطلوب ملزم سید بادشاہ سکنہ ڈھیرئی گنوڑی ضلع اپر دیر حال چکدرہ گل اباد اوچ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے گرفتار ملزم کا تعلق جعلی پرائز بانڈزفروخت اور پرائز بانڈز پر جعلی نمبر لگا نے والے گروہ سے بتایا گیا ہے۔