وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 6 جولائی 2020 00:25

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر آیت اللہ درانی نہایت نفیس سیاستدان، اچھے انسان اور اپنے نظریات کا لگی لپٹی رکھے بغیر اظہار کرنے والی شخصیت تھے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔