ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، متاثر ہ بچے کا تعلق کراچی سے ہے

اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں مزید شراکت کے طور پر پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کے ضمنی فنڈ کی منظوری دے دی

پیر 6 جولائی 2020 13:56

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، متاثر ہ بچے کا تعلق کراچی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ ترجمان انسداد پولیو مہم کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کراچی سے ہے، بچے کے نمونے 20 جون کو لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق پولیو کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 60 ماہ ہے،ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 57 ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں مزید شراکت کے طور پر پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کے ضمنی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔اس میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اسلامی ترقیاتی بینک مرباہا اور آئی ایس ڈی بی کے زیر انتظام زندگی اور معاش کا فنڈ (ایل ایل ایف) کی طرف سے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔اس نئے فنانسنگ کی منظوری اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے اس ہفتے کے اوائل میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ہجر کی زیرصدارت جدہ میں منعقدہ ورچوئل اجلاس میں دی۔