قدیم اور مثالی درسگاہ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور کیلئے 10 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

پیر 6 جولائی 2020 15:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) قدیم اور مثالی درسگاہ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور کیلئے 10 کروڑ کے فنڈز کی منظوری حاصل کر لی گئی، عنقریب پرانی عمارت کو گرا کر نئی عالیشان عمارت تعمیر کی جائے گی، تعمیراتی کام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نگرانی میں ہو گا۔ شہریوں نے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل بشارت خان اور سٹاف نے فنڈنگ کی منظوری پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا، نئے فرنیچر کیلئے بھی لاکھوں کے فنڈز مختص ہو چکے ہیں۔ ضلع ہری پور کے ہیڈ کوارٹر کی قدیم تعلیمی درسگاہ ہائیر سکینڈری سکول کی پرانی عمارت جو 1934ء میں تعمیر کی گئی تھی، یوسف ایوب خان خان نے 20 سال قبل 23 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی جدید دو منزلہ عمارت تعمیر کروائی تاہم باقی ماندہ پرانی عمارت کے کچھ کمرہ جات قابل استعمال نہیں رہے۔ وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں دو روز قبل اس بلڈنگ کیلئے 10 کروڑ کا خصوصی پیکیج منظور کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :