کو رونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی اموات کو چھپا رہی ہے ، مریم اورنگزیب

کورونا سے نجات کے لئے اس کے حقیقی پھیلائو کا جائزہ لیا جا نا لازمی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

پیر 6 جولائی 2020 20:32

کو رونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کو رونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی اموات کو چھپا رہی ہے کورونا سے نجات کے لئے اس کے حقیقی پھیلائو کا جائزہ لیا جا نا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ںنے کہاکہ سرکار ی اعداد و شمار سے لگتاہے گزشتہ چند ماہ میں اموات بڑھیں جو کہ تشویشناک ہے یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کو رونا سے ہو ئیں لیکن ٹیسٹ کیا گیا یہ ہی علاج ڈیٹاسے ثابت ہو رہا ہے کورونا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے ڈیٹا سے ظاہر ہو رہا ہے حکومت کورونا سے ہو نیوالی اموات چھپا رہی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ کورونا سے نجات کیلئے اس کے حقیقی پھیلاو کا جائزہ لیا جانا لازمی ہے وجوہات سامنے آنے پر ہی حقیقت سامنے آئے گی ۔