پنجاب میں 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے فی تھیلا مقرر

پیر 6 جولائی 2020 21:15

پنجاب میں 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے فی تھیلا مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) محکمہ خوراک پنجاب اور پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے بعد صوبے بھر کی فلور ملز نے محکمہ خوراک کی رضا مندی سے 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے فی تھیلا مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خوراک کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں پنجاب کی سرکار نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کی تھی۔ جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔ ان تحفظات کے پیش نظر فریقین کے درمیان 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت کرنے پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ مذاکرات میں فریقین نے پنجاب کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ دیہی آبادی کی فلور ملز کو بھی گندم کا کوٹہ فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :