ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لکی مروت نے پی ای ٹی اور ڈی ایم کی آسامیوں پر بھرتی کرلی

منگل 7 جولائی 2020 11:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لکی مروت محمدالیاس خان نے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر(پی ای ٹی) اور ڈرائنگ ماسٹر (ڈی ایم ) کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر پورااترنے والے امیدواروں کی بھرتی کے احکامات جاری کردیئے‘ محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ نواب علی خان اور دیگر اہلکاروں کی ان تھک محنت کی بدولت امیدواروں کی فائنل لسٹ مرتب کیے جانے کے بعد میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی بھرتیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :