عسکریت پسند گروہ عالمگیر وبا کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، انٹونیو گوٹیرش

ْ اس دوران نیو نازی اور سفید فام نسل کی برتری کے پیروکار بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں،بیان

منگل 7 جولائی 2020 14:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی عالمگیر وبا عسکریت پسند گروپوں القاعدہ اور داعش کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوٹیرش نے جنیوا میں مزید کہا کہ اس دوران نیو نازی اور سفید فام نسل کی برتری کے پیروکار بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

گوٹیرش کے مطابق دہشت گرد گروہوں پر کورونا وائرس کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا لیکن اس وبائی صورتحال میں یہ شدت پسند گروہ مقامی تنازعات، حکومتوں کی ناکامی کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری نے یہ بیان شام اور عراق میں داعش کے خلاف اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے مشن کے افتتاح کے موقع پر دیا۔