عدالت کے دو رکنی بینچ کی ملزم نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست پر مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 16:30

عدالت کے دو رکنی بینچ کی ملزم نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ملزم نجی کاروباری شخصیت و نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت درخواست کی سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میر شکیل کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار ملزم میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب طلبی پر 34 سال پرانے معاملے پر تمام ریکارڈ سمیت ملزم میر شکیل نیب آفس میں پیش ہوا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔درخواست گزار ملزم میر شکیل الرحمن کے وکیل ا مجد پرویز ایڈووکیٹ آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیںگے ۔