پب جی گیم میں مسلسل ناکامی پر نوجوانوں میں خودکشی کے رحجانات بڑھنے پر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

منگل 7 جولائی 2020 20:01

پب جی گیم میں مسلسل ناکامی پر نوجوانوں میں خودکشی کے رحجانات بڑھنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پب جی گیم میں مسلسل ناکامی پر نوجوانوں میں خودکشی کے رحجانات بڑھنے پر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا جس میں محکمہ داخلہ کو پی ٹی اے کو سفارشات بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کو ہنجر وال میں پب جی گیم میں ناکامی پر خودکشی کرنے والے محمد ذکریا کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خطرناک آن لائن پب جی گیم زندگیاں نگلنے لگا ہے ۔آن لائن پب جی گیم نے بچوں کو والدین سے دور کرنے کا سبب بن گیا ہے۔ضلعی پولیس نے خودکشی کے تین واقعات منظر عام آنے پر آئی جی پنجاب کو گیم کی بندش کی درخواست کی تھی۔ایس ایس پی ایڈمن نے دو بار پنجاب پولیس کے سربراہ کو خط بھی لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :