پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی

یہ رعایتی کراے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ،ترجمان پی آئی اے

منگل 7 جولائی 2020 20:45

پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) قومی ائیرلائن (پی آئی ای) نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی۔ قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ِ آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقررکیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :