۵ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مختلف اضلاع اور کوئٹہ شہر میں کارروائیاں جاری

uزیارت میں چار جنرل سٹورز کو زائدالمیعاد کھانے پینے کی اشیا و ممنوعہ پان پراگ گٹکا کی فروخت‘ ایک ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال ،غیرمعیاری کوکنگ آئل و گھی کے استعمال اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے جبکہ ایک بیکری کو مجموعی طور پرحفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف تیار اشیا کی فروخت و ناقص صفائی پر جرمانہ عائد کردیا

منگل 7 جولائی 2020 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مختلف اضلاع اور کوئٹہ شہر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے زیارت شہر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سرفراز مغل کی سربراہی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ علاقے میں موجود ہوٹلوں‘جنرل سٹورز، مصالحہ شاپس،میٹ شاپس بیکریوں اور ملک شاپس کی انسپکشن کے دوران چار جنرل سٹورز کو زائدالمیعاد کھانے پینے کی اشیا و ممنوعہ پان پراگ گٹکا کی فروخت‘ ایک ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال ،غیرمعیاری کوکنگ آئل و گھی کے استعمال اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ، جبکہ ایک بیکری کو مجموعی طور پرحفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف تیار اشیا کی فروخت و ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی زائد المیعاد و ممنوعہ اشیا کو موقع پر تلف کر دیا گیاکوئٹہ شہر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز خالد شریف کی سربراہی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم پولٹری شاپس کا معائنہ کیا،بی ایف اے کی جانب سے دی گئیں گزشتہ ہدایات کے باوجود صفائی کی صورتحال بہتر نہ کرنے اور دکانوں میں بدستور گندگی پر متعدد پولٹری شاپس پر جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں مزکورہ پولٹری شاپس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں میں صفائی کے مناسب انتظامات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور لوگوں کو جراثیم سے پاک و تازہ گوشت فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی