ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 8 جولائی 2020 12:56

ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے واپڈا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملک کے دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 156400کیوسک اور اخرج 160000کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62600کیوسک اور اخراج 62600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد42900 کیوسک اور اخراج15000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد62500کیوسک اور اخراج 29600 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1462.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.686 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1222.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.832 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :