تمباکواورشوگری ڈرنکس ضروریات زندگی نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ ہیں، صدر پناہ مسعود الرحمن کیانی

بدھ 8 جولائی 2020 21:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں سول سوسائٹی الائنس کااہم اجلاس منعقد کیاگیا،جس میں نجات ٹرسٹ،پیس فاؤنڈیشن،کڈنی پیشنٹ ایسوسی ایشن،برہانی فاؤنڈیشن،فاطمہ ملک ویلفیئرٹرسٹ،نیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن،دیافاؤنڈیشن سمیت،ڈاکٹر،وکلاء،صحافی اورتمباکومتاثرین کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریب کے آغاز پر پناہ کے صدر جنرل مسعودالرحمان کیانی نے ٹیلی فونک خطاب میں کہاکہ تمباکواورشوگری ڈرنکس ہماری ضروریات زندگی نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ ہیں،ان کے استعمال سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہاہے،بالخصوص نوجوان نسل میں،اس کے استعمال کی روک تھام کے لئے حکومت کو موثر اقدام کرناہوگا،اس موقع پر(پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء للہ گھمن نے شرکاء کی آمد پران کاشکریہ اداکیااورکہاکہ صحت ہرفرد کابنیادی حق ہے،جس سے جڑے مسائل کاحل اورسہولیات فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،پناہ نے صحت سے جڑے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہرپلیٹ فارم پرآوازبلندکی،آج کل تمباکو اور شوگری ڈرنکس کے استعمال سے انسانی صحت پرپیداہونے والے مضر اثرات پرمہم زوروشورسے جاری ہے، آپ کویہ جان کرحیرت ہوگی کہ پاکستان میں سالانہ4 ارب روپے تمباکونوشی اور شوگری ڈرنکس پرضائع کیے جاتے ہیں، تمباکونوشی سے جڑے امراض کے ہاتھوں سالانہ1 لاکھ 66 ہزار افراد زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں،جب کہ 6سال سے 15سال کے درمیان 1200 کے قریب بچے روزانہ کی بنیا د پرتمباکونوشی کاشکارہوکر ملک کامستقبل داؤپرلگارہے ہیں،۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تجزیوں کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ تمباکونوشی کی روک تھام کے لئے بہترین حکمت عملی ٹیکسزکانفاذہے،تاکہ تمباکوکوعام آدمی کی دسترس سے دورکیاجاسکے،تمباکو کی طرح شوگری ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپامیں اضافہ ہوتاہے جو دل، فالج، کینسر، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے، دیگر امراض کی بانسبت 68فیصداموات موٹاپے کی وجہ سے رونماہوتی ہیں،جس کی ایک اہم وجہ شوگری ڈرنکس کا استعمال ہے،،ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے استعمال سے پیداہونے والے مضر اثرات کویکسرنظرانداز کیاجارہاہے،جس پرسب کومل کرکام کرناہوگا، اس موقع پروکلاء،ڈاکٹرز،سول سوسائٹی اورصحافیوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کومل کرنوجوان نسل کوبچانے میں اپناکرداراداکرناہوگا، اس موقع پرشرکاء نے پناہ کی کاوشوں کوبے حدسراہااوران کے ساتھ ہرطرح کاتعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

آخر میں ایک قرارداد پیش کی گئی کہ وزیرِاعظم ای سگریٹ پرمکمل پابندی عائد کر کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، جسے متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا۔