اسلام آباد میں مندر کی تعمیر ، فنڈز کی سرکاری خزانے سے فراہمی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے
ہمارے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا اقلیتوں کے ساتھ سب سے شائستہ اور مناسب رویہ ہے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے پالیسی بیان
بدھ 8 جولائی 2020 22:11
(جاری ہے)
ہمارے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا اقلیتوں کے ساتھ سب سے شائستہ اور مناسب رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو حکومت ان رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے ہم سے کہا گیا کہ فنڈز دیئے جائیں، ہم نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز محدود ہیں۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست وزیراعظم کو بھجوا دیں ،ہم نے وہ درخواست وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسے مذہبی اور سیاسی طبقات نے ایک مسئلہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم علماء کرام کی آراء کو بھی سرف نظر نہیں کر سکتے۔ سرکاری خزانے سے ہم مندر یا گوردوارہ کی تعمیر کے لئے فنڈز دے سکتے ہیں یا نہیں یہ سوال ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا ہے۔ اس ملک میں کوئی بھی فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ وزیراعظم ‘ وزارت مذہبی امور سمیت کوئی بھی اس کے خلاف نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی پر مندر کی تعمیر کا کام رکا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.