کرونا کے باعث ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا، سارو گنگولی کا دعویٰ

ایشین کرکٹ کونسل نے ہمیں ابھی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا : پی سی بی حکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جولائی 2020 21:29

کرونا کے باعث ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا، سارو گنگولی کا دعویٰ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2020ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیاء کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیاء کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے، رواں سال ایشیاء کپ کا انعقاد نہیں ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیاء کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ایشیاء کپ 2020ء کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔