کورونا کا خطرہ بھانپ کر کرکٹ نے 143 سال پرانے طور طریقے بدل دیے
بائیوببل میں میچ، فیلڈ سے باہر جانے والی گیند پلیئرز خود اٹھاتے رہے، امپائرز اپنے اینڈ کی بیلز خود ہی لے کر لائے
ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2020 12:16
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بدھ سے روز باؤل سٹیڈیم ساؤتھمپٹن میں پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوا، یہ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کوئی ٹیسٹ میچ تماشائیوں سے خالی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
تیسری بار عالمی سطح پر کرکٹ اتنے دن تعطل کا شکار رہی، کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی انٹرنیشنل سرگرمیاں 117 دن تک معطل رہیں۔ اس سے قبل پہلی جنگ عظیم اور اس کے فوری بعد سپینش فلو کی وبا پھوٹنے کی وجہ سے کرکٹ 6 سال 9 ماہ اور 14 دن (3 مارچ 1914ء سے 17 دسمبر 1920ء) تک معطل رہی، اسی طرح دوسری بار کرکٹ کا بڑا تعطل دوسری جنگ عظیم کے موقع پر ہوا، تب بھی 6 برس 7 ماہ اور 7 دن (22 اگست 1939ء سے 29 مارچ 1946ء) تک کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار کرکٹ انتہائی بائیوسیکیور ماحول میں کھیلی جارہی ہے، ٹیسٹ میچ سے قبل ہی انگلش بورڈ کی جانب سے 74 صفحات پر مشتمل کتابچہ بھیجا گیا جس میں واضح تھا کہ مقابلے کے دوران کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا ہے۔ ٹاس کے وقت دونوں کپتان بین سٹوکس اور جیسن ہولڈر کے ساتھ صرف میچ ریفری کرس براڈ موقع پر موجود رہے، وہاں کیمروں کی اجازت نہیں تھی، امپائرز رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹل برو اپنی بیلز خود لائے اور کھیل کو روک کر انھیں سینیٹائز کیا جا رہا ہے، اسی طرح پلیئرز پر اپنے گلوز، شرٹس، پانی کی بوتلیں، بیگز یا سویٹرز ایک دوسرے سے شیئر کرنے پر سختی سے پابندی ہے، گیند اٹھاکر دینے کیلیے بال بوائز موجود نہیں جبکہ گراؤنڈ اسٹاف کو بھی پلیئرز سے 20 میٹر دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، ٹیم شیٹس ڈیجیٹل تھیں، اسکوررز کو پین اور پینسلز ایک دوسرے سے شیئر کرنے سے منع کیا گیا۔ ای سی بی کے ایونٹس ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ چھکے پر اسٹینڈز میں جانے والی گیند کو بھی اسکواڈ کے پلیئرز گلوز پہن کر اٹھائیں گے اور واپس فیلڈ میں تھرو کریں گے، ان کے علاوہ کسی کو بھی اسے چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی سی سی پہلے ہی وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے پلیئر کے متبادل کی اجازت دے چکی، متاثرہ کھلاڑی کیلیے آئسولیشن کی جگہ بھی مختص کردی گئی ہے، کسی پلیئر کی طبیعت خراب ہوئی تو میچ نہیں روکا جائے گا۔ واضح رہے کہ اتنی سخت احتیاطی تدابیر میں میچز کے انعقاد کا مقصد ٹی وی ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ نشریاتی ریونیو کو بچانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.