ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 9 جولائی 2020 16:43

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.2 ین کم ہوکر 157.2 ین (1.46 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 55 یوان بڑھ کر 10650 یوان (1518 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 118 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :