تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،ام البنین

جمعرات 9 جولائی 2020 18:12

لاہور۔8 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی بددیانتی اور لوٹ مار سے ملک کا بُرا حال کیا، ان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے ، اسی لئے انہیں انتخابات میں عوام نے انہیں بُری طرح مسترد کیا ،تحریک انصاف کی حکومت کی میرٹ کی پالیسی ہے ،اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تمام پالیسیاں عوام دوست ہیں، اسی لئے اپوزیشن جلتی ہے ، یاد رکھیں اپوزیشن کے فسادی ٹولے کو ہر محاذپر ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی ملک میں حکومت بنائے گی۔