کوئٹہ، نجی زمین پر سرکاری ریسٹ ہائوس کی تعمیر پر ایگزیکٹو انجینئر معطل

صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے کمشنر سبی ڈویژن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ،2ہفتوں میں رپورٹ مرتب کرے گی

جمعرات 9 جولائی 2020 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) صوبائی سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نور الامین مینگل نے کوہلومیں نجی زمین پرسرکاری ریسٹ ہائوس کی تعمیر پر ایگزیکٹوانجینئر کومعطل کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیلی دیدی جو 2ہفتوں میں اپنی رپورٹ مرتب کریگی ۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے محکمہ تعمیرات ومواصلات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نور الامین مینگل نے شمشاد آباد ضلع کوہلو میں سرکاری ریسٹ ہائوس کو نجی زمین پر تعمیر کرنے اور محکمہ کو نقصان پہنچانے ودیگر پر ایگزیکٹوانجینئر فیض اللہ کو معطل کرتے ہوئے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کیلئے کمشنر سبی ڈویژن کو انکوائری افسر مقرر کرکے انکے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔