صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جبکہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ وہ پولیس کے ساتھ معاون بن کر جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:32

صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جبکہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جبکہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ وہ پولیس کے ساتھ معاون بن کر جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے آج پولیس لائنز جہلم میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے تعارفی اجلاس میں تمام سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ برائی کے خاتمہ کے لیے ایک مشن بھی ہے جسے آپ نے ہمارے مل کر پورا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنا کر جرائم سے پاک کروں جس میں ہمیں آپ کی معاونت کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ آپ لوگ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کا پہلو اپنائیں گے تو یقینا اس سے ناصرف تمام پولیس افسران اور پولیس کی ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ ان کی کارکردگی بھی بہتر ہو سکے گی انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہم سائلین کی شکایات سن کر ان پر عملدرآمد کے لیے اس کو مانیٹر کرکے ان کو ریلیف دیکر ان کی داد رسی کرتے ہیں جبکہ ہمارے کسی کام میں اگر بہتری کی ضرورت ہو تو آپ بحیثیت اچھا صحافی ہونے کے ناطے سے ہمیں اس کے متعلق آگاہ کریں تا کہ ہم اس کو درست کر سکیں انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے تمام سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ ان کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ جیسے تعلیم یافتہ اور بااخلاق لوگ جن کا تعلق ایک ایسے شعبہ سے ہے کہ وہ اچھائی کو اجاگر کرنے اور برائی کی نشاندہی کرنے میں ایک اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں جس کو ہم نے مل کر پورا کرنا ہے۔