ثناء اللہ بلوچ کا طالبعلموں کی فیسوں سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے پر افسوس کااظہار

جمعرات 9 جولائی 2020 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے طالبعلموں کی فیسوں سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بد حالی کی وجہ سے والدین بچوں کی اسکول ویونیورسٹیوں کی فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں صوبائی حکومت ایسے تمام طالبعلموں کی فیسیں از خود ادا کریں تاکہ لوگوں کو اس مشکل صورتحال میں ریلیف مل سکے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ثناء بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں والدین کورونا اور معاشی بد حالی کے باعث بچوں کے اسکول اور یونیورسٹیوں کی فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیںاس سلسلے میں میں نے صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ حکومت بلوچستان ایسے تمام طالبعلموں کی فیسیں از خودادا کریں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے کوئی اقدام اب تک نہیں اٹھا یا گیا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے