نادیہ حسین کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

جمعہ 10 جولائی 2020 09:25

نادیہ حسین کے ساتھ دھوکہ ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اداکارہ نادیہ حسین کے ساتھ دھوکہ ہو گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک آن لائن جعلی پارسل ملا ہے جو کہ انہوں نے آرڈر نہیں کیا تھا اور انہوں نے بے دھیانی میں اس کے پیسے بھی ادا کر دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا بیچنے والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ایسے پارسل کو ہر گز رسیو نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں ۔