نامور اداکار و گلوکار فواد خان ''پروانا"" بن گئے

فواد کی بطور گلوکار طویل عرصہ بعد میوزک کی دنیا میں انٹری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 اگست 2025 17:30

نامور اداکار و گلوکار فواد خان ''پروانا"" بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نامور اداکار و گلوکار فواد خان ''پروانا"" بن گئے فواد کی بطور گلوکار طویل عرصہ بعد میوزک کی دنیا میں انٹری تفصیلات کے مطابق ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کامیابی سے جاری  گزشتہ روز  معروف سپر سٹار اداکار و گلوکار فواد خان کی  آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" کو ریلیز کر دیا گیا جس کو میوزک لوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میی لوگ دیکھ چکے ہیں اس گانے کو پاکستان نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عکسبند کیا ہے اس گانے کو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ سپر سٹار فواد خان  کی زبردست پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے ان کے پرستاروں نے فواد کی میوزک میی انٹری کو خوب سراہا ہے۔

(جاری ہے)


 جبکہ میوزک حلقوں کی جانب دی لیجنڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو خوب پذیرائی کی جارہی ہے جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میی میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھئے کو مل رہی ہے شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔