عائشہ عمرکوایک سرمایہ کاری میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، قرض نہ اتارسکنے کی وجہ سے اچانک لاپتہ ہوگئیں‘ ڈاکٹرعمرعادل

ہفتہ 2 اگست 2025 22:08

عائشہ عمرکوایک سرمایہ کاری میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، قرض نہ اتارسکنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)معروف یوٹیوبر و میزبان ڈاکٹر عمر عادل نے نامور اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے منظر نامے سے غائب ہونے بارے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ ثنا ء کے قریبی دوست سمجھے جانے والے ڈاکٹر عمر عادل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 کے آس پاس عائشہ نے ایک سرمایہ کاری کی جس میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وہ ایک بڑی رقم کی مقروض ہو گئیں اور قرض اتارنے کے لیے اپنے دوستوں سے پیسے لینا شروع کیے جن میں عمر عادل بذات خود اور مسرت مصباح شامل ہیں۔تاہم کچھ وقت بعد عائشہ ثنا اچانک لاپتہ ہو گئیں اور اپنے دوستوں کی رقم تاحال واپس نہیں کی ۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ وہ مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ روپے کی مقروض ہیں۔

ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ عائشہ کے دو بیٹے ہیں جو ان کے ساتھ ہیں،ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے، اسی لیے انہوں نے کبھی ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ایک مضبوط مالی بیک گرائونڈ رکھتی ہیں لیکن ان کے گھر والوں نے بھی اس مشکل وقت میں ان کی مدد نہیں کی۔عائشہ اکثر عمر عادل سے کہتی تھیں کہ کہ ان کی ایسے شخص سے شادی کروا دی جائے جو ان کا قرض ادا کر سکے۔