جعلی دستاویزات کا استعمال، بنگلادیشی اداکارہ شانتا پال بھارت میں گرفتار

ہفتہ 2 اگست 2025 11:38

جعلی دستاویزات کا استعمال، بنگلادیشی اداکارہ شانتا پال بھارت میں گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بنگلادیشی ماڈل اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 28سالہ اداکارہ شانتا پال کو 30جولائی کو بھارتی شہر کولکتہ میں گرفتار کیا گیا، ان پر گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق اداکارہ کو ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا، ان سے ملنے والے دستاویز کی تفتیش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شانتا پال پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کیے، ان دستاویزات کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جارہی ہے۔