فواد خان کی گلوکاری کی دنیا میں ایک بار پھر انٹری

ہفتہ 2 اگست 2025 11:38

فواد خان کی گلوکاری کی دنیا میں ایک بار پھر انٹری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار فواد خان نے گلوکاری کی دنیا میں ایک بار پھر انٹری دے دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و گلوکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق گلوکار اپنے گانے پروانا کے ساتھ ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گانے کو ریلیز کیا گیا ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شئقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔شائقین فواد خان کے گانے کو بیحد پسند کر رہے ہیں اور موسیقی کی دنیا میں ان کی واپسی کو خوب سراہا رہے ہیں۔