امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد32 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 35 ہزار 822 افراد ہلاک

جمعہ 10 جولائی 2020 12:01

امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد32 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد32 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 35 ہزار 822 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد1657749 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 3220000افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں135822 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جانز ہاپکنز پونیورسٹی کے اعداو شمار کے مطابق امریکہ میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ یومیہ متاثرین سامنے آئے ہیں، گزشتہ روز ملک میں65 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں اب تک 32 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں جو کہ کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

دریں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اتنے کیسز صرف زیادہ ٹیسٹنگ کی وجہ سے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا ہے اور اس کی وجہ ملک میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہے۔