بحرین اور تُرکی لے جانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والی ریکروٹمنٹ ایجنسیاں پکڑی گئیں
بیورو نے گجرات اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نجی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
محمد عرفان جمعہ 10 جولائی 2020 15:08
(جاری ہے)
بیورو کی جانب سے بحرین اور تُرکی کے حوالے سے ایک اخبار اور فیس بک میں چھپنے والے اشتہارات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گجرات اور راولپنڈی کے یہ ریکروٹمنٹ ادارے جعلی ہیں، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ملازمتوں پر بھرتی کا کوئی ٹھیکہ یا اجازت نامہ نہیں دیا گیا۔
نوجوان ان اداروں سے ہرگز رابطہ نہ کریں۔ اگر کسی ریکروٹمنٹ ایجنسی کو بحرین ملازمت کے لیے پیسے دے رہے ہیں تو بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ (ہائپرلنک) سے تصدیق کیے بغیر بھرتی کے لیے کسی کو کوئی رقم ادا نہ کریں۔ جعلساز زیادہ تر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لوگوں کو بحرین اور سعودی عرب میں پُرکشش ملازمت کا جھانسہ دے کر ان کی رقم لُوٹ کر رُوپوش ہو جاتے ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کی جانب اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو جھانسہ دینے والے ان دو اداروں کے خلاف غیر قانونی بھرتی کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے۔ جن کا سکرین شاٹ بھی ساتھ میں دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بحرین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر پاکستانی نوجوانوں سے رقم اینٹھنے والے درجنوں جعلساز افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔کوئی رقم ادا نہ کریں۔جعلی اشتہارات کے سکرین شاٹس کے ساتھ دیے گئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بھرتی کے خلاف کارروائی کے لیے کیس ایف آئی اے کو بھیجا جا رہا ہے۔بیورو نے پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک ملازمتوں سے متعلق نجی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور بحرین میں جعلی ملازمتوں سے متعلق حالیہ تنبیہہ سے قبل بھی پاکستانی ادارے کی جانب سے غیر ملکی ملازمتوں کے مشکوک عمل کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.