عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ وکلا کے لیے کورونا فنڈز جاری

ہفتہ 11 جولائی 2020 00:01

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا کے بار کونسل کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ وکلا کے لیے کورونا فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبرپختونخوا بار کونسل کے مطابق کورونا سے متاثرہ وکلا کے لیے 20 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں ، رقم کی منظوری بار کونسل کی اسپیشل کمیٹی برائے کورونا نے دی تھی۔کے پی بار کونسل کے مطابق جنوری سے جولائی تک ہاف سیکیورٹی فنڈ کی مد میں 21 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں ۔پی آراونوازخان عادل نے بتایاکہ میڈیکل ریلیف کی مد میں وکلا کو 24 لاکھ 72 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔