ویتنام ، کار حادثے میں 3 افراد ہلاک،ایک زخمی

ہفتہ 11 جولائی 2020 14:15

ویتنام ، کار حادثے میں 3 افراد ہلاک،ایک زخمی
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ویتنام کے شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں ایک کار حادثہ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ویتنامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو ویتنام کے شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں ایک کار حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ہا لانگ شہر میں پانچ افراد کو لے جانے والی کار تیز رفتار ی کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہور سمندر میں گر کر ڈوب گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کی اورگاڑی سے ایک 32 سالہ خاتون ، 3 سالہ اور 9 سالہ بچوں کی لاشیں اور دوسری زخمی خاتون کو گاڑی سے نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق رواں سال کے گذ شتہ 6 مہینوں کے دوران ویتنام میں ٹریفک 6790 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں3224 افراد ہلاک اور 1931 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔