پیپسی کو پاکستان کی جانب سے روشن کل پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 300 یونیورسٹی گریجویٹ کو انٹرن شپ کا موقع دینے کا اعلان
ہفتہ 11 جولائی 2020 18:03
(جاری ہے)
اس ورچوئل پروگرام کے ذریعے انٹرن شپ کرنے والوں کی تخلیقی اور کچھ حاصل کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی جائے گی جس سے انہیں نہ صرف پروفیشنل بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق فائدہ حاصل ہوگا۔
اس پروگرام میں شامل نوجوانوں کو مختلف ٹاسک دیے جائیں گے جنن میں ہ خریداری کا موجودہ رجحان کا تحقیقی تجزیہ، ٹیکنالوجی کے حوالے سے تجاویز، آرگنائزیشن کے طریقہ کار جیسے عنوان پر مشتمل تحقیقی کام شامل ہوگا۔ اس حوالے سے پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے سی ای او فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ ''نوجوانوں کو سپورٹ کرنا ہمارے با مقصد جیت کے ایجنڈے کا حصہ ہے اور پیپسی کو کا مارکیٹ میں استحکام اور تمام کاروباری زاویوں میں اپنے مقصد سے جڑے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔ روشن کل پروگرام حکومت پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کا حصہ ہے۔ اس سال ہم نے سینکڑوں گریجوئیٹس کو تجربہ فراہم کرنے کے لئے انٹرن شپ پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔ 'پاکستان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی روزگار کے تلاش میں ہے۔ نوجوان ٹیکنیکل مہارت رکھنے کے باوجود پروفیشنل تربیت کی کمی کے باعث روزگار حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی خلا کو پر کرنے کے مقصد کے تحت پیپسی کو نے امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کیا تھا تاکہ نوجوانوں کو پروفیشنل تربیت فراہم کی جائے جس سے انہیں روزگار حاصل کرنے آسانی پیدا ہوسکے۔ 2019 میں پیپسی کو نے امل یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت 1000 طالب علموں کو تربیت فراہم کی گئی۔ 2020 میں پیپسی کو کے تعاون سے امل اکیڈمی نے سندھ اور خیبر پختون خواہ میں قدم رکھا اور پیپسی کو کے عزم کے مطابق امل اکیڈمی کے تحت اس سال کے اختتام تک مزید 2000 طالب علموں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔'' انٹرن شپ پروگرام میں فیصل آباد سے منتخب ہونے والی تمکنت سعد کا کہنا تھا کہ 'میں روشن کل پروگرام میں منتخب ہونے پر انتہائی خوش ہو۔ یہ انٹرن سپ میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اس بہترین موقع کو حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ ج ان کا کہنا تھا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی ان نئے مواقع سے سیکھو اور تجربہ حاصل کرسکوں تا کامیابی حاصل کر سکوں۔ ''نوجوانوں پر سرمایہ کاری پیپسی کو کے وسیع سوشل امپیکٹ کے عزم حصہ ہے۔ اسی عزم کے تحت حال ہی میں پیپسی کو نے پاکستان میں 775 ملین روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جوکہ اگلے 3 سالوں میں سماجی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ سوشل امپیکٹ میں سرمایہ کاری کا مقصد کمپنی کے فوڈ اینڈ بیورج انڈسٹری میں گلوبل لیڈر بننے کے وژن کے عین مطابق ہے۔ سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے امل اکیڈمی اور پیپسی کو کے اشتراک کے ذریعے حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.