سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی موجودگی میں بیان آئینی فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے

سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سعید غنی کے بیان کیخلاف سپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 19:56

سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی موجودگی میں بیان آئینی فورم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سعید غنی کے دیئے گئے بیا ن کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

سعید غنی کا فہمیدہ مرزا سے متعلق بیان پر فہمیدہ مرزا نے سعید غنی کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں انہو ںنے کہا کہ سعید غنی نے مجھ پر سی سی آئی میں ٹیمپرڈ رپورٹ جمع کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا،سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں وزیراعلٰی کی موجودگی میں اس طرح کا بیان دیا ان کے بیان سے آئینی فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

انہو ںنے کہا کہ سعید غنی کا بیان سندھ اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی ہے قومی اداروں کو سیاست کی نظر کر کے یرغمال نہیں بنانا چاہئے انہو ں نے رولز اور ریکارڈ کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔