سوتیلی ماں نے شادی کے دن دلہن کو زہر دے کر قتل کردیا

دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن آخری سانسیں لے رہی تھی، سرخ شادی کے لباس میں ملبوس دلہن بارات پہنچتے ہی دم توڑ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 15:48

سوتیلی ماں نے شادی کے دن دلہن کو زہر دے کر قتل کردیا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12جولائی 2020ء) : خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں میں اتوار کے روز ایک خاتون نے اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی کے دن اسے زہر دے کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دلہن نائلہ کو اس کی سوتیلی ماں نے گھر پر زہر دیا تھا جب دولہا گاؤں میں اس کی بارات لے کر پہنچا تو دلہن آخری سانسیں لے رہی تھی۔ سرخ شادی کے لباس میں ملبوس دلہن بارات پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔

نجی ٹی وی چینل نے کی رہورٹ کے مطابق دلہن کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، طبی معائنے کی رپورٹ کے مطابق دلہن کو زہر دیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ لال قلعہ پولیس اسٹیشن اور ثمرباغ پولیس اسٹیشن سے پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق نائلہ کی اصل ماں کو اس کے والد نے طلاق دے دی تھی۔ ہمارے معاشرے میں دوسری بیوی اور سوتیلے بچوں کو قبول نہیں کیا جاتا، اس حوالے سے جھگڑے صدیوں سے معاشرے میں چلتے آرہے ہیں اور اکثر یہ فرسودہ سوچ جیتے جاگتے انسانوں کی جان بھی لے لیتی ہے۔ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی ایک کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک سوتیلی ماں نے 3سالہ بچی کو قتل کردیا تھا جبکہ کچھ روز پہلے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایک خوتوں نارض ہوکر اپنے پیکے چلی گئی جب اسکا خاوند اسے منانے گیا تو اس نے شرط رکھی کہ خاوند پہلے اپنی پہلی بیوی کے آٹھ سالہ بچے کو اس کے سامنے قتل کرے تب وہ گھر واپس آئے گی جس پر سفاق شخص نے اپنے آتھ سالہ بچے کو قتل کردیا تھا۔

 معاشرے میں ایسے مسائل کے حل کیلئے تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے لیکن تحال اسکا شدید فقدان پایا جاتا ہے۔