Wافغانستان میں دھماکہ،خواتین اور بچے جاں بحق

ھ*کابل میں افغان ائیر فورس کا طیارہ گرکر تباہ،امریکی پائلٹ چھلانگ لگا کر زندگی بچا لی

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

ظ کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی اور شہری علاقوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بم دھماکے کا تازہ واقعہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں پیش ا?یا ہے جہاں ضع جاگاتو میں مسافروں سے بھری ایک وین سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔

صوبائی گورنرکے ترجمان وحید اللہ نے بتایا ہے کہ واقعے میں ا?ٹھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب طالبان کے زیرقبضہ علاقے میں افغان ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم امریکی پائلٹ بروقت چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، بعد میں اس پائلٹ کو فورسز نے علاقے سے بحفاظت منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

افغان فضائیہ کا طیارہ ای-29 سپر ٹوکانوٹو صوبے بغلان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے فوری بعد طیارے میں ا?گ بھڑک اٴْٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

طیارہ ایک امریکی پائلٹ اٴْڑا رہا تھا جس نے طیارہ زمین پر گرنے سے قبل چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ایک زیر تربیت پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا نے میں کامیاب رہا۔ حادثے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پائلٹ کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا۔