ق*سکھر ، مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری و چھینے کی واردات میں اضافہ

اتوار 12 جولائی 2020 18:40

ؓسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) نامعلوم چور وں کا سکھر پولیس کو چیلنچ ، مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری و چھینے کی واردات میں اضافہ ، ، شہریوں میں خوف و ہراس ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے سکھر پولیس کو کھلا چیلنچ دیتے ہوئے شہر میں چوریوں کی وارداتیں جاری رکھی ہوئی ہے گذشتہ روز نامعلوم چور تھانہ ائیرپورٹ سکھر کی حدود ٹاؤن شپ سکھر سے بنام محمّد عثمان کھوسو ولد غلام حسین کھوسو کی موٹر سائکل CD/70 AFR/2019 رنگ لال جو کہ اسکے گھر کے باہر کھڑی تھی تالے توڑ کر کے چوری کر کے فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات تھانہ سائیٹ ایریا سکھر کی حدود گولیمار روڈ نزد واپڈا آفس کے قریب سے 3 نامعلوم مسلّح موٹر سائیکل سواروں نے ٹی ٹی پسٹل کے زور پر بنام امام دین ولد جمال دین چوہان سکنہ برما شیل ڈپو سکھر سے اسکی موٹر سائکل CD/70 AFR/2020 رنگ لال اور ایک عدد ٹچ موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے نوٹس لیکر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔