راولپنڈی،ڈکیتی کی واردات کے دوران مرد و خاتون کے زخمی ہونے کا معاملہ، سی پی او کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب

اتوار 12 جولائی 2020 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) تھانہ روات کے علاقہ ساگری کے نزدیک ڈکیتی کی واردات کے دوران مرد و خاتون کے زخمی ہونے کا معاملہ، سی پی او کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب,ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر نے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات ساگری کے قریب علی الصبح بیرون ملک سے واپس آنے والی فیملی کے ساتھ واردات ہوئی،ملزمان نے فیملی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ بھی کی،جس پرسٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسے رپورٹ طلب کرلی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او روات پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،ایس پی صدرنے بتایاکہ فائرنگ سے شہری ٹکا خان اور انکی بہو زخمی ہوئی،جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جنکی حالت خطرے سے باہر ہے،واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیاہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، تمام سائنٹیفک اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، سی پی او محمد احسن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔