مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

منگل 14 جولائی 2020 12:53

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج  کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 161500کیوسک اور اخرج 175000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 56900کیوسک اور اخراج 56900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد36100 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52100کیوسک اور اخراج18900 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1459.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.568 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1225.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.067 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :