فیصل ۱ٓباد کے مخصوص علاقوں میں پیر سے شروع ہوکر ہفتہ کے دن تک جاری رہنے والی خصوصی پولیو مہم سے قبل اور دوران والدین کی آگاہی کیلئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لانے، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو بھی مہم میں شریک اور علماء کرام سے بھرپور معاونت حاصل کرنے کااعلان

منگل 14 جولائی 2020 13:23

فیصل ۱ٓباد کے مخصوص علاقوں میں پیر سے شروع ہوکر ہفتہ کے دن تک جاری رہنے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) فیصل ۱ٓباد کے مخصوص علاقوں میں پیر20 جولائی سے شروع ہوکر ہفتہ25 جولائی کے دن تک جاری رہنے والی خصوصی پولیو مہم سے قبل اور دوران والدین کی آگاہی کیلئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لانے، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو بھی مہم میں شریک اور علماء کرام سے بھرپور معاونت حاصل کرنے کااعلان کردیا گیا ہے تاکہ اس خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران5 سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایا کہ ضلع کی 44مخصوص یونین کونسلز میں ٹارگٹڈ کیس رسپانس انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران تحصیل سٹی،تحصیل صدر اورتحصیل جڑانوالہ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار 632 بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے محکمہ صحت کی مجوعی طور پر 598 ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی فیصل ۱ٓباد میں 80 ہزار 651 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ تحصیل صدر میں 76ہزار 611 اورتحصیل جڑانوالہ میں ایک لاکھ 3 ہزار 370 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 47 یو سی ایم اوز خدمات انجام دیں گے جبکہ 105 ایریا انچارجز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 533 موبائل،62 سٹیٹک اور تین ٹرانزٹ ٹیمیں مہم کا حصہ ہونگی جن میں شامل متعلقہ سٹاف کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں یہ خصوصی رائونڈ نہایت اہمیت کاحامل ہے لہٰذا متعلقہ ایریا انچارجز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں گے تاکہ سو فیصد ہدف حاصل کرکے بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اور اگر کسی جگہ غفلت یا لاپرواہی سامنے آئی تومتعلقہ ایریا انچارج اس کا جوابدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :